انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز (آج) سے ہو گا

لندن ۔ 6 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز (آج) ہفتہ سے ہو گا۔ انگلینڈ نے رواں ہفتے نیوزی لینڈ ویمن کے خلاف شیڈول تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی ویمن سکواڈ کا اعلان کر دیا، لیفٹ آرم سپنر ایلکس ہارٹلے کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ڈینلی ہیزل کو مسلسل دوسری سیریز سے نظرانداز کر دیا گیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 7 جولائی سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ہیتھرنائٹ، ٹامی بیوماﺅنٹ، کیتھرین برنٹ، سوفی ایکلیسٹون، گیورجیا ایلوس، کیٹی جارج، جینی گن، ایلکس ہارٹلے، ایمی جونز، لارا مارش، نتالی سکیور، سیرا ٹیلر، اینیا شربسول، لارین ونفیلڈ اور ڈینلی وائٹ پر مشتمل ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk