انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کھیلا جائیگا

کارڈف ۔ 14 جون (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں کینگروز کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk