برمنگھم ۔ 29 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔ انگلینڈ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشمتل ایشز سیریز کی میزبانی کریگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کے علاوہ دو ٹور میچز بھی کھیلے جائینگے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت جو روٹ کرینگے جبکہ کینگروز کی قیادت ٹم پین کرینگے۔ آسٹریلوی ٹیم رواں سال ایشز سیریز کے دفاع کے لئے میدان میں اترے گی۔ اس سے قبل گزشتہ کھیلی سیریز میں کینگروز نے انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 سے شکست دی تھی جبکہ میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کا چوتھا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here