انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آخری ایک روزہ میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی

مانچسٹر۔23 جون (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ (کل) اتوار کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، میزبان انگلینڈ کو سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل ہے۔ عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے جبکہ دوسری جانب مسلسل فتوحات کے بعد انگلش کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آخری میچ جیت کر کینگروز کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے کیلئے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk