انگلش کرکٹ ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کا آغاز (کل) ٹور ون ڈے میچ سے کرے گی

کولمبو ۔4 اکتوبر (اے پی پی) انگلش کرکٹ ٹیم (کل) جمعہ کو سری لنکن بورڈ الیون کے خلاف ٹور ون ڈے میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی۔ انگلش ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل دوسرا اور آخری ٹور میچ 6 اکتوبر کو کھیلے گی۔ اس کے بعد انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 اکتوبر کو دمبولا پر کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 17 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk