انگلش ٹیم 17 برس بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب

کینڈی۔ 18 نومبر(اے پی پی)جیک لیچ اور معین علی کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 57 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، انگلینڈ نے 17 برس بعد سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ 2001ءمیں آئی لینڈرز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، میزبان سری لنکن ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچویں اور آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 243 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، لیچ نے 5 اور معین نے 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، جوروٹ کو شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk