لارڈز ۔ 24 جولائی (اے پی پی)انگلش ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنی سرزمین پر ٹیسٹ اننگز میں کم ترین سکور پر آﺅٹ ہو گئی۔ بدھ کو شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ نے میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 85 کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا یہ انگلینڈ کا ہوم گراﺅنڈ پر ٹیسٹ اننگز میں کم ترین سکور ہے، آئرش باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی کوئی بھی کھلاڑی سنبھل کر نہ کھیل سکا، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کا اپنی سرزمین پر ٹیسٹ اننگز میں کم ترین سکور 89 تھا جب انگلش ٹیم 1995ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں 89 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here