ویلنگٹن۔ 12 دسمبر (اے پی پی) جیس تاشکوف جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 ء میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پال وائزمین کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ایدتھیہ اشوک، کرسچن کلارک، ہیڈن ڈکسن، جوئے فیلڈ، ڈیوڈ ہینکوک، سائمن کین، فرگس للمین، نکولس لڈ سٹون، رائس میریو، ولیم ارورک، بین پومار، کوئن سنڈ ، بیکھم وہیلر گرینال اور اولیور وائٹ شامل ہیں ۔ کوچ وائزمین کا کہنا ہے کہ ہم ایک انتہائی مسابقتی ورلڈ کپ کی توقع کر رہے ہیں، اس لئے ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی اور مجھے بجا طور پر کھلاڑیوں سے یہی توقع ہے۔ جنوبی افریقہ میں انڈر 19 ورلڈکپ 17جنوری 2020 ء کو شروع ہو رہا ہے جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 جنوری کو اپنا افتتاحی میچ جاپان کے کھیلے گی ۔ نیوزی لینڈکو ہندوستان، سری لنکا اور جاپان کے ساتھ ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here