انڈر۔ 17 سندھ ہاکی چیمپئن شپ 14 اگست سے شروع گی

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انڈر۔17 سندھ ہاکی چیمپئن شپ 14 اگست سے شروع گی۔ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان جمالی نے بتایا کہ چیمپئن شپ سندھ کے چار مختلف ڈسٹرکٹ میں کھیلی جائے گی جس میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور خیرپور شامل ہیں۔ کراچی سنٹر میں ڈی ایچ اے ایسٹ، ڈی ا یچ اے ساﺅتھ، ملیر اور ڈی ایچ اے سینٹرل شامل ہیں جبکہ حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ جامشورو، میرپور خاص، سانگھڑ، حیدرآباد شامل ہیں جبکہ خیرپور سنٹر میں ڈسٹرکٹ دادو، ڈسٹرکٹ نوشیرو فیروز، ڈسٹرکٹ نوابشاہ، ڈسٹرکٹ خیرپور شامل ہیں جبکہ سکھر سنٹر میں ڈسٹرکٹ جیکب آباد، ڈسٹرکٹ کشمور، ڈسٹرکٹ گھوٹکی، ڈسٹرکٹ لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk