انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کواٹر فائنل رائونڈ مکمل

پشاور۔04جنوری (اے پی پی)پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری آّل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور کو دو صفر ، یونیورسٹی آف لاہور نے لمز لاہور کو دو صفر ،یونیورسٹی آف سنٹر پنجاب نے لاہور کالج فار ویمن کو دوصفر سے ہرایا ، اقراء یونیورسٹی کراچی نے بہائوالدین یونیورسٹی ملتان کو دو صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ ا س سے قبل نیشنل یونیورسٹی آف فیصل آباد نے بی یوآئی یونیورسٹی کو شکست دی ، شہید بے نظیر یونیورسٹی نے ایرڈ راولپنڈی کو دو صفر سے ہرایا ، یونیورسٹی آف پشاور نے پونچھ یونیورسٹی آزاد جموں کشمیر کو دو صفر سے شکست دی ، لمز لاہور یونیورسٹی نے میر پور یونیورسٹی کو دو صفر سے ہرایا

Reference: http://urdu.app.com.pk