انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں ڈائمنڈ کلب اور گرین لینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

راولپنڈی۔ (اے پی پی) آر سی سی آئی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں ڈائمنڈ کلب اور گرین لینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے تعاون سے انٹر کلب ٹی 20 چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے راولپنڈی کے مخلتف گرائونڈز میں جاری ہیں، گزشتہ روز پنڈی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈائمنڈ کلب نے مسلم کلب کو 29 رنز سے ہرایا، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنائے، سعد سعود نے 29 اور عاطف رضوان نے 25 رنز بنائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk