انٹر ریجن تین روزہ انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ (آج) شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انٹر ریجن تین روزہ انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ (آج) ہفتہ سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میںکراچی بلیو، فاٹا، ایبٹ آباد، کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان، گروپ بی میں لاہور بلیو، پشاور، اسلام آباد، بہاولپور، سیالکوٹ اور حیدرآباد جبکہ گروپ سی میں لاہور وائٹس، فیصل آباد، کراچی وائٹس، راولپنڈی ، لاڑکانہ اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روزگروپ اے میں ٹی ایم سی گراﺅنڈ کراچی میں کراچی بلیو کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا

Reference: http://urdu.app.com.pk