انٹر ریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ، کراچی بلیوز اور پشاور کے درمیان فائنل میچ(آج) کھیلا جائے گا

راولپنڈی ۔ 27 اگست (اے پی پی) انٹر ریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) منگل کو کراچی بلیوز اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میر پور کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق انٹر ریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 2018-19 کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق کراچی ریجن بلیوز اور پشاور ریجن کی انڈر 19 ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور ریجن نے اسلام آباد ریجن کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ میر پور سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں کراچی ریجن بلیوز نے فاٹا ریجن کو 58 رنز سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹرافی کےلئے جنگ (آج) منگل کو میر پور سٹیڈیم میں ہو گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk