انٹر ریجن انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز (کل) ہوگا

راولپنڈی۔ 11ستمبر (اے پی پی) انٹر ریجن انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز (کل) جمعرات سے ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق چوتھے مرحلے میں ملک کے مختلف مقامات پر 9 میچ کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور لاڑکانہ ریجن کی ٹیمیں مرغزار گراﺅنڈ، اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گی، فیصل آباد اور کراچی وائٹس کے مابین میچ فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن وائٹس اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں میرپور سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد اور حیدر آباد کے درمیان میچ نیشنل گراﺅنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk