انٹر ریجنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ، راولپنڈی اور لاہور وائٹس کے مابین میچ (آج) کھیلا جائے گا

راولپنڈی۔ 06 اگست(اے پی پی) انٹر ریجنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ (آج) منگل کو لاہور وائٹس کے خلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام انٹر ریجنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ 2018 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، گروپ اے میں راولپنڈی اور لاہور وائٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ (آج) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں راولپنڈی، لاہور وائٹس، کوئٹہ، اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی وائٹس، ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ راولپنڈی کی ٹیم پہلے دونوں میچز ہار چکی ہے، پہلے میچ میں اسے اسلام آباد اور دوسرے میچ میں کوئٹہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk