لاہور۔30 جولائی(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے بھی قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کےلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے انگلینڈ میں ہونے والی فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز میں پاکستانی ڈس ایبلڈ ٹیم فتح حاصل کرےگی۔ ٹیم کے نام اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نارمل کرکٹرز کی طرح ڈس ایبلڈ کرکٹر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کی فتوحات ان کی کھیل سے وابستگی، لگن اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ہمیں جشن منانے کا موقع دیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here