امسالہ طب کا نوبل انعام کینسر کا نیا طریقہ علاج متعارف کروانے والے سائنسدانوں کے نام

سٹاک ہوم(این این آئی)طب کے شعبے میں امسالہ نوبل انعام امریکی سائنسدان جیمز ایلسن اور جاپانی محقق ٹاسوکو ہونیو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق سویڈن کے کارولنسکا انسٹیٹیوٹ نے ایک بیان میں کہاکہ ان دونوں سائنسدانوں نے کینسر کے مرض کے خلاف تھراپی کا ایک نیا طریقہ علاج دریافت

کیا ہے۔ نوبل جیوری نے اپنے اعلان میں کہا کہ ان دونوں سائنسدانوں کی تحقیق سے کینسر کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ نوبل انعام کو طب کی دنیا کا سب سے بڑا انعام خیال کیا جاتا ہے اور رواں برس ان دونوں سائنسدانوں کو اس انعام کے ساتھ ساتھ آٹھ لاکھ ستر ہزار یورو کی نقد رقم بھی دی جائے گی

The post امسالہ طب کا نوبل انعام کینسر کا نیا طریقہ علاج متعارف کروانے والے سائنسدانوں کے نام appeared first on JavedCh.Com.

Reference: http://javedch.com/healthنوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین صحت کے با رے ميں کسی بھی مضمون کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سےلازمي مشورہ لیں۔