اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں امریکی کی سبرینا سوبھی نے مصر کی حنا موتاز کو شکست دے کر ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں امریکی کی سبرینا سوبھی نے مصر کی حنا موتاز کو بآسانی 3-0 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ امریکی کی سبرینا سوبھی سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی انکی فتح کا سکور 11-3، 11-9 اور 11-9 تھا۔ مصر کی حنا موتاز نے کم بیک کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ایسا کرنے میں ناکامی رہی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ مصر، امریکہ، ہانگ کانگ، برطانیہ، ملائیشیا، جرمنی، پرتگال، سپین، سوئٹزرلینڈ، اردن اور آسٹریا کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے لئے 20 ہزار ڈالر اورخواتین کے لئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی تھیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here