امام الحق نے متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

لاہور۔12 ستمبر(اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے بدھ کے روز یو اے ای میں ایشیا کپ میں حصہ لینے والی قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ۔ امام الحق یو اے ای کے ویزہ میں تاخیر کے سبب ٹیم کے ہمراہ روانہ نہیں ہوسکے تھے تاہم منگل کے روز انہیں ویزہ مل گیا ۔وہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور سے یو اے ای کے لئے روانہ ہوئے اور بدھ کی صبح ٹیم کو جوائن کرلیا ۔ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم میں سرفراز احمد، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیںجبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی مینجر ہیں ۔

Reference: http://urdu.app.com.pk