افغانستان کی ٹیم 11 جولائی کو لارڈز میں ایم سی سی الیون سے ون ڈے کرکٹ میچ کھیلے گی

لندن ۔ 22 جون (اے پی پی) افغانستان کی کرکٹ ٹیم 11 جولائی کو لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم پر ایم سی سی الیون سے ون ڈے میچ کھیلے گی، ماضی میں ایم سی سی ینگ کرکٹر کا اعزاز پانے والے افغان پلیئر محمد نبی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایم سی سی الیون کی قیادت نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کلم کریں گے، یہ دوسرا موقع ہوگا جب ایم سی سی نے کسی ایسوسی ایٹ ملک سے اپنے کلب کا میچ شیڈول کیا، گزشتہ سال نیپال سے مقابلے کو دیکھنے کےلئے تقریباً چھ ہزار شائقین نے گراﺅنڈ کا رخ کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk