افغانستان کا ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان، 4 سپنرز سکواڈ میں شامل، وکٹ کیپر منیر احمد کی پہلی بار طلبی

کابل۔ 02 ستمبر(اے پی پی)افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، چار سپنرز کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ وکٹ کیپر منیر احمد پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ ایشیا کپ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان اصغر افغان، محمد شہزاد، جاوید احمدی، رحمت شاہ، سمیع اللہ شنواری، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم، احسان اللہ جنت، سید شیرزاد، وفادار اور منیر احمد کاکڑ پر مشتمل ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk