افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا، افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل، راشد خان کی 4 وکٹیں

ڈیرہ ڈون ۔ 5 جون (اے پی پی) افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، سمیع اللہ شنواری 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نبی نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی

Reference: http://urdu.app.com.pk