افغانستان نے آئرلینڈ کو فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے افغانستان کے نام، راشد خان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار

بلفاسٹ۔یکم ستمبر(اے پی پی) افغانستان نے آئرلینڈ کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، فاتح ٹیم نے 125 رنز کا آسان ہدف 24ویں اوور میں محض 2 وکٹوں پر پورا کیا، احسان اللہ 57 اور حشمت اللہ شاہدی 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، راشد خان کو عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ بلفاسٹ میں کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں میزبان آئرش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 36.1 اوورز میں 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی

Reference: http://urdu.app.com.pk