نوٹنگھم ۔ 17 جون (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے ایگون نوٹنگھم چیلنج اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ پیر کو انگلینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے زانگ زی اور گونگ ماﺅکسن پر مشتمل چینی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6، (7-5) اور 10-5 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here