اعصام الحق قریشی کا فاتحانہ آغاز، چینگدو اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بیجنگ ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چینگدو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ چین میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے میکسین جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیلر فرٹز اور بریڈلے کلاہن پر مشتمل امریکن جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-2، 4-6 اور 10-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk