اعصام الحق قریشی ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ میں(کل) مہم کا آغاز کریں گے

لندن ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز ایونٹ میں (کل) بدھ کو مہم کا آغاز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شروع ہونے والے میگا ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کو (کل) ابتدائی راﺅنڈ میچ میں ڈیوڈ فیرر اور مارک لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk