اعصام الحق قریشی فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں (آج) مہم کا آغاز کرینگے

بارسلونا ۔ 29 مئی (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز میں (آج) بدھ کو مہم کا آغاز کرینگے۔ اعصام اور انکے ڈچ جوڑی دار جین جولین راجر (آج) بدھ کو میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں پنجہ آزمائی کرینگے۔ مینز ڈبلز ایونٹ میں اعصام اور انکے ڈچ جوڑی دار جین جولین راجر کا مقابلہ جرمنی کے پیٹر گوجوزیک اور انکے آسٹرین جوڑی دار اینڈرس ہائیڈر ماﺅرر سے ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk