اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سٹاک ہوم ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سویڈن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے سپینش جوڑی دار مارک لوپز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایلکس ڈی مینار اور جان ملمین پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk