اعصام الحق قریشی جاپان اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں (آج) ایکشن میں دکھائی دیں گے

ٹوکیو۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں (آج) منگل کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اعصام الحق اور ان کے روسی جوڑی دار ڈینل کو پہلے راﺅنڈ میں روبن ہاس اور مٹوے مڈل کلوپ پر مشتمل ہالینڈ کی جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk