اعصام الحق قریشی اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اسٹٹ گارٹ ۔ 13 جون (اے پی پی)سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار جان ملمین کو زبردست مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk