کراچی۔ 28 دسمبر (اے پی پی)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں سنچری داغ دی، اظہر علی سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز اظہر علی نے ناردرن کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 119 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے شامل تھے، یہ ان کی فرسٹ کلاس کیریئر میں مجموعی طور پر 39 ویں سنچری ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here