اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی۔ پیر کومارکیٹ کمیٹی ترجمان کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 22 سے 24 روپے کلو، پیاز 40 سے 42 روپے کلو، ٹماٹر24 سے 28 روپے کلو، ادرک 232 سے 234 روپے کلو، ادرک (تھائی) 232 سے 234 روپے فی کلو، لہسن دیسی 104 سے 106 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 164 سے 166 روپے، لیموں210 سے 230 روپے کلو، بھنڈی 28 سے 30 روپے فی کلو، کدو 38 سے 44 روپے کلو، بینگن 20 سے 24 روپے کلو، مٹر70 سے 74 روپے کلو، فراش بین44 سے 46 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 18 سے 20 روپے کلو، ٹینڈا دیسی 24 سے 28 روپے، کھیرا 10 سے 12 روپے کلو، شملہ مرچ 28 سے 30 روپے کلو، سبز مرچ 34 سے 36 روپے کلو، پھول گوبھی 45 سے 48روپے کلو، بند گوبھی56 سے 60 روپے کلو، کریلہ 38 سے 40 روپے کلو، سبز توری 24 سے 26 روپے کلو، پالک 10 سے 12 روپے گٹھی، ماڑو 12 سے 14 روپے کلو، مولی 10 سے 12 روپے، اروی 48 سے 50 روپے کلو، گاجر چائنہ 18 سے 20 اور شلجم 20 سے 22 روپے فی کلو، شیور مرغی 165 روپے کلو اور انڈے فی درجن 84 روپے مقرر کئے ہیں۔ اسی طرح پھلوں کی قیمتیں سیب کالا کلو (ایرانی) 150 سے 155 روپے فی کلو، سیب گولڈن 100 سے 110 روپے فی کلو، وائٹ سیب 80 سے 90 روپے فی کلو، سیب امبری 80 سے 90 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 135 سے 140 روپے فی درجن، لوکاٹ 60 سے 70، امردو 135 سے 140 روپے فی کلو، آم مالدہ سرولی 70 سے 80 روپے فی کلو، آم سندھڑی 120 سے 130 روپے، آم لنگڑا 70 سے 80 روپے، آم دوسہری 80 سے 90، گرما 55 سے 60، چیری 200 سے 210 روپے فی کلو، خربوزہ 30 سے 35 روپے فی کلو، سفید شربوز 30 سے 35 روپے فی کلو اور تربوز 30 سے 32 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف اس نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply