اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

اسلام آباد ۔04 اگست(اے پی پی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن زیراہتمام اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) اتوار سے روور فٹ بال گراو نڈ جی نائن تھری ، اسلام آباد میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا افتتاح مہران فٹ بال کلب کے سرپرست محمد نصیب خان کریں گے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

Reference: http://urdu.app.com.pk