اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ، ایلیٹ کلب نے کارواں کلب کو ہرا دیا

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ایلیٹ کلب نے کارواں کلب کو4-2 گول سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس سے پر ہوا، اس موقع پر اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان قصوری مہمان خصوصی تھے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے علاوہ شائقین کثیر تعداد بھی موجود تھی

Reference: http://urdu.app.com.pk