اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کا پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ کےلئے 15 رکنی اسلام آباد ٹیم کا اعلان

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب نے پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ کےلئے 15 رکنی اسلام آباد ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے سیکرٹری محمد بلال ستی نے بتایا کہ ایونٹ کےلئے 14 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا انتخاب کیا گیا ہے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں بی ون میں محمد صہیب، حسنین شاہ، نیلن عباس، محمد رفیع اور راحیل احمد، بی ٹو میں شاہ زیب حسن، صیام جہانگیر، محمد اویس اور احتشام احمد جبکہ بی تھری میں ذیشان گل کپتان، طیّب جبار، اکمل حیات، زاہد عباس اور رضوان احمد شامل ہیں جبکہ انیس جاوید بطور منیجر اسلام آباد ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk