اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے آئندہ ہفتے وفاقی دارالحکومت میں شروع ہوںگے۔ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد رمضان قصوری نے بتایا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلوں کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور ان مقابلوں میں فٹ بال ، بیس بال، سافٹ بال، رسہ کشی، نیٹ بال، تھرو بال، روک بال، فٹ سال، جوڈو اور کراٹے کے علاوہ دیگر مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن نے تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو جشن آزادی کے حوالے سے مقابلے منعقد کروانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ مقابلے 17 اگست سے 25 اگست تک کھیلے جائیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply