ترکی کے گنجان آباد شہر استنبول کی آبادی ڈیڑھ کروڑ 67 لاکھ 724 افراد ہو گئی ہے جو کہ یورپ کے بیشتر ممالک سے زیادہ ہے ۔
ترک محکمہ شماریات اور اقوام متحدہ کے آبادی فنڈ کے مطابق ، گزشتہ سال ترکی کی مجموعی آبادی 8 کروڑ 20 لاکھ 3 ہزار 882 افراد پر مشتمل تھی جس کا 18 اعشاریہ 4 فیصد استنبول میں مقیم تھا۔
گزشتہ 5 سالوں کے دوران استنبول کی آبادی 90 لاکھ 7 ہزار 257 افراد بڑھ چکی ہے جس کی اس وقت آبادی ڈیڑھ کروڑ 67 ہزار 724 افراد ہے جس نے ساڑھے 11 ملین کے ساتھ بیلجیئم،11اعشاریہ1 ملین کے ساتھ یونان ، 8 اعشاریہ 8 ملین کے ساتھ آسٹریا، ساڑھے 8 ملین کے ساتھ سویٹزر لینڈ اور 7 ملین آبادی کے ساتھ بلغاریہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Reference: http://www.trt.net.tr/urdu