ارجنٹائن کا فیفا ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان، مورو کارڈی ڈراپ

بیونس آئرس۔ 22 مئی (اے پی پی) ارجنٹائن نے آئندہ ماہ روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، لائنل میسی، سرگیو، پاﺅلو اور گونزالو کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ مورو کارڈی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا جس میں عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، ارجنٹائن کی ٹیم گزشتہ ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی تھی، ارجنٹائن کو اس بار گروپ ڈی میں آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا کا چیلنج درپیش ہو گا اور وہ 16 جون کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk