ابوظہبی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں (کل) فائنل سمیت تین میچ کھیلے جائیں گے

دبئی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) ابوظہبی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ لیگ میں (کل) ہفتہ کو فائنل سمیت تین میچ کھیلے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ تین دن تک جاری رہنے کے بعد (کل) اختتام پذیر ہوگی۔ لیگ میں (کل) پہلا میچ آسٹریلوی ہوبارٹ ہوریکنز اور انگلینڈ سے یارکشائر وائی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ نیوزی لینڈ سے آکلینڈ ایسیز اور جنوبی افریقا سے ٹائیٹینز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk