ابوظہبی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں (جمعہ کو) دو میچ کھیلے جائینگے

دبئی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) ابوظہبی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ لیگ تین دن تک جاری رہے گی۔ لیگ کا فائنل میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان سے لاہور قلندرز، انگلینڈ سے یارکشائر وائی کنگز، آسٹریلیا سے ہوبارٹ ہوریکنز، افغانستان سے بوسٹ ڈیفینڈرز، نیوزی لینڈ سے آکلینڈ ایسیز اور جنوبی افریقا سے ٹائیٹینز کی ٹیم شامل ہیں۔ لیگ میں آج جمعہ کو پہلا میچ آسٹریلیا کی ہوبارٹ ہوریکنز اور پاکستان کی لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ افغانستان کی بوسٹ ڈیفینڈرز اور جنوبی افریقہ کی ٹائیٹینز کے درمیان کھیلا جائیگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk