ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر

ابوظہبی۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان ٹیم نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنالئے اور اسکو کیویز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 94 رنز کی ضرورت تھی۔ کیویز کپتان کین ولیمسن نے 63 رنز بنائے۔ پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے سامنے کیویز ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس کے 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ پاکستان کی طرف سے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاسر شاہ نے تین، محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو، دو جبکہ بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جمعہ کو ابوظہبی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیت راوال اور ٹام لاتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk