ایڈیلیڈ ۔ 20 جنوری (اے پی پی) روس کے ٹینس سٹار آندرے روبلو نے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جنوبی افریقہ کے ٹینس سٹار للوئیڈ ہیرس کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں روس کے آندرے روبلو نے شاندا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے ٹینس سٹار للوئیڈ ہیرس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply