اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)آل پاکستان نیشنل جونیئر رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ جمعرات سے ابیٹ آباد میں شروع ہو گی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا، نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply