آسٹریلیا کی آخری ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم، میزبان ٹیم نے 534 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی

کینبرا ۔ 2 فروری (اے پی پی) جوئے برنز، ٹریوس ہیڈ اور کورٹس پیٹرسن کی شاندار سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کی سری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی، آسٹریلوی ٹیم نے 534 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی، برنز 180، ٹریوس ہیڈ 161 رنز بنا کر نمایاں رہے، کورٹس پیٹرسن نے سنچری سکور کی اور 114 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فرننڈو نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں سری لنکن ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 123 رنز بنا لئے تھے اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 411 رنز درکار ہیں، کوسل پریرا 11 اور دھنن جایا ڈی سلوا ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk