آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

سڈنی ۔ 5 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، پیٹر سڈل، نیتھن لیون اور عثمان خواجہ دوبارہ ایک روزہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، کرس لین، ڈی آرسی شارٹ، کریگ میکڈرموٹ، ٹریوس ہیڈ اور آشٹن ایگر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بائولرز مچل سٹارک، جوش ہیزلووڈ اور پیٹ کمنز کو بھی آرام کی غرض سے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز نہ کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

Reference: http://urdu.app.com.pk