سڈنی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا ویمن کو 41 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، سری لنکن ٹیم 218 رنز کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا سکی، کپتان چماری جیانگنی کی 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی، آسٹریلوی بیٹر بیتھ مونی کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ اتوار کو سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے، بیتھ مونی نے 20 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے، دیگر بیٹرز میں ایشلے گارڈنر 49 اور الیزا ہیلی 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، کپتان چماری جیانگنی نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے شامل تھے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply