آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 34 رنز سے شکست دے دی

سڈنی ۔ 12 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، بھارتی ٹیم 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 254 رنز بنا سکی، روہت شرما اور دھونی کے سوا بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی کینگروز باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، شرما کی 133 رنز کی دلکش اننگز اور دھونی کی ففٹی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، پیٹر ہینڈز کامب، عثمان خواجہ اور شان مارش نے شاندار نصف سنچریاں سکور بنا کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، رچرڈسن نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk