سڈنی ۔ 23 جون (اے پی پی) آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں جولائی سے ستمبر کے دوران خشک سالی کے باعث گندم کی پیداوار 11 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے ستمبر کے آخر تک ہونے والی اوسط بارشوں کا صرف 30 فیصد امکان ہے جس کی وجہ سے خشک سالی کے باعث گندم کی ملکی پیداوار یقینا متاثر ہوگی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here