پرتھ ۔ 05 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 12 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کیویز کے خلاف 13 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ بنکرافٹ کو ضرورت پڑنے پر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، اس کے بعد سیریز کے اگلے دونوں ٹیسٹ میچز ڈے ہونگے، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری 2020ءتک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here