آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

کینبرا ۔4 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) جمعہ کو آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائیگا۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) 5 اکتوبر کو کینبرا میں کھیلا جائیگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk